نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بڈگام ہیلی کاپٹر حادثے سے ایئرچیف مارشل گریڈ دھنوا نے سبق لینے کی بات کہی ہے۔بدھ کو بی ایس دھنوا نے کہا کہ بڈگام میں ہوئے Mi17 حادچہ جیسے واقعات سے بچنے کے لئے ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔بتا دیں کہ 27 فروری کو پاکستانی طیاروں کی مداخلت کے خلاف کی گئی مہم کے دوران جموں کشمیر کے بڈگام میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔اس میں سوار تمام 6 اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی۔اس حادثے پر ہندوستانی فضائیہ سربراہ گریڈ دھنوا نے کہا کہ ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے،کیا ہوا؟ یہ کیسے ہوا؟ اور اگر غلطی ہوئی ہے تو ہمیں اس سے سبق لینا چاہئے تاکہ دوبارہ غلطی نہ ہو۔گریڈ دھنوا نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے اور ایسے تمام معاملات میں شفافیت بنی رہے گی،یہ معاملہ عوامی ہے،اگر اس حادثہ میں مرنے والوں کے رشتہ دار تحقیقات سے متعلق دستاویزات مانگتے ہیں تو ہم انہیں فراہم کرائیں گے،اگرچہ بی ایس دھنوا نے حادثے کی وجوہات کو نہیں بتایا، کیونکہ کورٹ آف انکوائیری ابھی چل رہی ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے۔بڈگام حادثے میں ذرائع نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں، لیکن مستقبل میں کارروائی تبھی ہوگی جب عدالت کی تفتیش مکمل ہو جائے گی۔یہ مانا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرہندوستانی فضائی دفاعی بندوق برداروں نے غلطی سے حملہ کر دیا تھا، اگرچہ صحیح وجہ کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات چل رہی ہے۔اس سے پہلے سری نگر فضائیہ بیس کے سب سے سینئر افسر کا تبادلہ کر دیا گیا تھا، تاہم ان کے اس تبادلے کے پیچھے کی وجہ صاف نہیں تھی، لیکن یہ بڈگام ہیلی کاپٹر حادثے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا تھا۔فضائیہ کا کہنا ہے کہ کورٹ آف انکوائری نے چل رہی ہے۔